پروین رحمان قتل کیس ، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوجلد فیصلے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس کا جلد فیصلے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔

جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے کہاکہ مرکزی اپیل پرتفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کیاجائےگا،جے آئی ٹی رپورٹس 2 ہفتے میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرائی جائیں،ٹرائل کورٹ جے آئی ٹی رپورٹس پرجلد فیصلہ کرے، عدالت نے کہاکہ استغاثہ اورگواہوں کوسیکیورٹی فراہم کی جائے،ٹرائل کورٹ فیصلے کے بعددرخواست گزاردوبارہ رجوع کرسکتاہے،عدالت نے کہاکہ بہت وقت گزرچکا،چاہتے ہیں انصاف پرمبنی فیصلہ ہوناچاہئے۔

وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ سندھ پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کاحکم دے،جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ سپریم کورٹ تحقیقاتی ایجنسی نہیں بن سکتی۔