وزیرداخلہ شیخ رشید وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کوئٹہ روانہ ہوگئے

 وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرشیخ رشید وزیراعظم کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کوئٹہ روانہ ہو چکےہیں جہاں وہ ہزارہ برادری سے ملاقات کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق  مچھ میں مزدوروں کے قتل کے معاملے پر  وزیر اعظم  نے وزیر داخلہ سے رابطہ کرکے انہیں  فوری طور پر کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی جس پر شیخ رشید کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہزارہ کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 کان کنوں کو گلا کاٹ کر اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

قتل کیے جانے والے افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ مقتولوں کے لواحقین نے مغربی بائی پاس پر لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیا ہوا ہے۔