نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی مولانا فضل الرحمان شریک رہے ، مراد سعید کا پی ڈی ایم سربراہ پر سنگین الزام

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید  نے  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمن  اپنی کرپشن کا جواب دینے کے بجائے    مدرسے کے معصوم بچوں کو استعمال کر رہے ہیں،فضل الرحمان نیٹو  سپلائی کے دھندے میں بھی شریک رہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پی ڈی ایم کی بہاولپور ریلی کے حوالے سے ٹویٹس کرتے ہوئےوفاقی وزیرمواصلات  مراد سعید نے کہا کہ اربوں کی جائیدادوں کا سوال ہو یا فضل الرحمان کے فرنٹ مین رؤف   ماما اور داماد کا؟ کرپشن کا حساب دینے اور جواب دینے کی بجائے مولانا فضل الرحمان  مدرسے کے معصوم بچوں کو استعمال کر رہے ہیں، معصوم بچوں کو  کیا علم کہ امریکہ کو ووٹ برائے فروخت   نیٹو  سپلائی کے دھندے میں بھی یہ شریک رہا۔مراد سعید نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پیسے سے باہر علاج کرنے والوں نے کھبی سوچا ہی نہیں تھا کہ ایک عام بندے کے گھر میں بیماری آجائے تو گھر گروی رکھیں گے یا کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے؟بہت سارے تو اپنے پیاروں کو تڑپتے ہوئے دیکھ کر تڑپ جاتے لیکن کچھ کر نہیں پاتے تھے لیکن پھر عمران خان آیا ۔

Leave a Reply