موجودہ حکومت نواز شریف کے پروجیکٹس کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟ مریم اورنگزیب کا حیران کن دعویٰ

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوازشریف نے جنوبی پنجاب میں سینکڑوں پروجیکٹس لگائے،لاہورسے ملتان اوربہاولپورمیں سڑکوں کے جال بچھائے،نااہل حکومت نوازشریف کے پروجیکٹس پرتختیاں لگا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ نااہل ملک کانہیں بلکہ آٹا،چینی چوری کاکپتان بن چکا، قومی کرکٹ ٹیم پہلے نمبرپرتھی،آج ساتوں آٹھویں نمبرپرہے،حکومتی ترجمان صبح شام اپوزیشن کے بیانات پرصفائیاں دیتے ہیں

انہوں نے کہاکہ نیب نے قومی خزانے کا 7 ارب روپے کا نقصان کیا،آصف زرادی اور نواز شریف کیخلاف لندن سے فرم کو ہائیر کرایاگیا،نواز شریف،آصف زرادی کیخلاف ثبوت نہیں ملے 7 ارب روپے ہرجانہ ضرور ہوگیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقصد کچھ اور ہے۔