منی لانڈرنگ کیس: جج صاحب آپ اپنی پاور استعمال کریں،شہبازشریف کی ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا

نی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہبازشریف نے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کردی، فاضل جج نے حکم دیا کہ تحریری درخواست دیں میں اس پر قانون کے مطابق حکم دوں گا،شہبازشریف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جج صاحب آپ اپنی پاور استعمال کریں،فاضل جج نے کہا کہ شہبازشریف آپ کی درخواست پرحکم نامہ جاری کروں گا،آپ کو بکتر بند گاڑی سے بلٹ پروف گاڑی میرے حکم پر دی گئی ،جب پاور استعمال کرنے کاوقت آئے گا تو پاور استعمال کروں گا

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی،شہبازشریف اوردیگرملزمان نے حاضری مکمل کرائی ،شہبازشریف کے وکیل امجدپرویزپیش نہ ہوئے ،عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی عدم پیشی پراظہاربرہمی کیا۔جج نے کہاکہ میری طبیعت خراب ہے،رات سے سویانہیں،شہبازشریف نے کہاکہ عدالت سے استدعاہے سماعت ملتوی کی جائے،آپ کی صحت کیلئے دعاگوہوں،جلدتندرست ہوں۔

جج احتساب عدالت نے شہبازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آج سماعت ملتوی نہیں ہوگی،آپ بحث کریں،سرکاری ملازم ہوں،عدالت آیا،جج نے امجد پرویز کے ایسوسی ایٹ کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ افسرلوگ ہیں۔عدالت نے گواہان کوریکارڈ سمیت دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے ریفرنس پرسماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔