مندر کی مورتیوں کو پہنائے گئے زیورات چور لے اڑے

گروبالیمک مندر سے چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج لے اڑے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری کے علاقے الشہباز کالونی میں واقع مندرمیں چوری کی واردات ہوئی ، تھانہ کوٹری پولیس کے مطابق مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یادرہے کہ ضعیت الاعتقاد لوگ اپنی حاجات پوری کروانے کے لیے منتیں مانتے ہیں اور پھر پہناوے چڑھاتے ہیں۔