شہبازشریف نے تمام اثاثے ظاہر کیے ،حکومت ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی،احسن اقبال

لیگی رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ حکومت انتقامی ایجنڈے پرکام کررہی ہے،شہبازشریف نے تمام اثاثے ظاہر کئے،حکومت شہبازشریف پرایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی،نیب نے لندن میں پاکستان کے 4 ارب روپے ڈبودیئے،جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں،اس سے زیادہ رقم خرچ کردی گئی،نیب پرمقدمہ کون بنائےگا،پاکستان کے زرمبادلہ کانقصان کون پوراکریگا؟،

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشیدکوملکی سیکیورٹی پرتوجہ دینی چاہیے،آپ کس مرض کی دواہیں؟حکومت کاکام ہے دہشتگردی روکے،مچھ میں کان کنوں کوقتل کیا،حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی،یہ حکومت پاکستان میں لطیفہ حکومت بن چکی،وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں دہشتگردی ہونیوالی ہے،قوم تیاررہے،ملکی معیشت کوتباہ کردیاگیا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ حکومت جھوٹے الزامات لگاکرناکامیوں پرپردہ ڈال رہی ہے،عمران خان استعفیٰ دیں اورگھرجائیں،عمران نیازی کی حکومت محاذ آرائی کی کیفیت پیداکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی، نااہل حکومت کوگھربھیجنا 22 کروڑعوام کی ضرورت ہے۔