سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ہاتھوں بلیک لسٹ ہونے والے پولیس افسران کے حوالےسے اہم خبر سامنے آگئی

سابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہور عمر شیخ کی جانب سےپولیس  افسران کو بلیک لسٹ  میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

سٹی 42 کے مطابق سابق سی سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے لاہور پولیس میں50 افسران کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے بعد ان افسران کو ایس ایچ او تعینات کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔پولیس آرڈر 2002 میں کسی افسر کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا قانون ہی موجود نہیں ہے،  بلیک لسٹ کیٹیگری میں ایسے افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا جن کا ریکارڈ انتہائی اچھا تھا۔عمر شیخ نے ان افسران کو سابق حکومت سے روابط کا الزام لگا کر عہدوں سے ہٹایا تھا،  بلیک لسٹ کرنے کے احکامات کالعدم قرار دے کر ان افسران کی دوبارہ پوسٹنگز دی جائیں گی۔