بادی النظر میں درخواست قابل سماعت نہیں ،لاہورہائیکورٹ کے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کروانے سے متعلق کیس میں ریمارکس

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کروانے سے متعلق کیس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بادی النظر میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے،سینیٹ انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں درخواست گزار اور انکے وکیل میں سے کوئی پیش نہ ہوا،عدالت نے وکیل سے استفسار کیاکہ کیا یہ عدالت وکیل کے ایما پر چلے گی ؟بادی النظر میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے،سینیٹ انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،عدالت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کروانے سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔