اہم سیریز سے قبل برطانوی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے

انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دو روز قبل سری لنکا پہنچی تھی،جہاں تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا،جس میں سے آل راؤنڈر معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جس کے بعد ان کو آئسولیٹ  کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ انگلش ٹیم سری لنکا میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے پہنچی ہے،انگلش ٹیم اسوقت سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں موجود ہے،معین علی کو باقی کھلاڑیوں سے الگ ایک ہوٹل میں آئسولیٹ کیا گیا ہے،سری لنکن قوانین کے مطابق معین علی کو 10 دن آئسولیشن  میں گزارنے پڑیں گے۔