اگر آپ کو گرل فرینڈ کی تلاش ہے تو سال کے کس روز کامیابی کا سب سے زیادہ امکان ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

اگر آپ کو محبت کی تلاش ہے تو سال کے کون سے دن آپ یہ تلاش کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے؟ ایک ماہر نے اب اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق معروف ڈیٹنگ ویب سائٹ ’میچ‘ کی ماہرہیلے شین نے 3جنوری کو سال کا وہ دن قرار دیا ہے جس دن لوگوں کو محبت کی تلاش میں کامیابی ملنے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ 

ہیلے کا کہنا تھا کہ ”محبت کی تلاش کے حوالے سے سال کا پہلا ’سنڈے‘ بہت ہم ہے کیونکہ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر اس روز سب سے زیادہ ٹریفک دیکھنے میں آتی ہے۔ رواں سال پہلا سنڈے 3جنوری کو آیا اوراس روز بھی حسب روایت میچ، ٹنڈر، بمبل اور دیگر ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر صارفین کی تعداد سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ کئی سالوں سے سال کے پہلے اتوار ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر سب سے زیادہ لوگ متحرک ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سال کے پہلے اتوار کو ’ڈیٹنگ سنڈے‘ قرار دیا جانے لگا ہے۔