انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چھ ہفتوں پر محیط کیمپ کے اس پہلے میں 31 کھلاڑیوں کو بلایا گیا تھا جن میں سے تین نوجوان کرکٹرز پاکستان کپ کیلئے ڈومیسٹک ٹیموں کا حصہ ہونے کے سبب شریک نہیں، کیمپ کے ابتدائی روز ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق، ہیڈ آف کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نے لیکچرز دیا جبکہ نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز کے ساتھ موجود اعجاز احمد اگلے ہفتے سے انڈر 19 ٹیم کیمپ کا چارج سنبھال لیں گے۔