اعجاز جاکھرانی کا نیب انکوائریز کے معاملے پردو رکنی بنچ کاحکم نامہ واپس لینے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے نیب انکوائریز کے معاملے پردو رکنی بنچ کاحکم نامہ واپس لینے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اعجازجاکھرانی نے سکھربنچ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی،گرفتارنہ کرنے کی جودرخواست مستردکی وہ فیصلہ واپس لیاجائے،جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہاکہ عدالتی حکم کیسے واپس لیاجاسکتاہے؟۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اعجازجاکھرانی کے پہلے وکیل نے عدالت کوگمراہ کیا،غلط بیانی کی،اعجازجاکھرانی کی درخواست چیف جسٹس کوارسال کررہے ہیں،چیف جسٹس جس بنچ کومارک کریں گے وہی کیس سنے گا،

عدالت نے کہاکہ پہلے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل سنیں گے،وکیل نے کہاکہ سیاسی مخالفین کی درخواست پرانکوائری شروع کی گئی۔