ارطغرل کے ابن عربی نے فیروز خان کیلئے پیغام جاری کردیا، خواہش بھی ظاہر کردی

 شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ ابن عربی کا کردار ادا کرنے والے ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی۔

گزشتہ روز فیروز خان نے 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے سنہرے الفاظ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیے تھے۔ فیروز خان کے اس اقدام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ ابن عربی کا کردار ادا کرنے والے ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ عثمان سویقوت نے انسٹاگرام پر ابنِ عربی کو وہی قول شیئر کیا جو فیروز خان نے گزشتہ روز شیئر کیا تھا۔

اداکار نے فیروز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اعلی مقصد کی خدمت کے لیے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ عثمان سویقوت نے کہا کہ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں، اگر آپ چاہیں تو ہم مل کر کچھ پروجیکٹس پر کام بھی کرسکتے ہیں۔