احتساب عدالت نے بڑے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدم شواہد پردو اہم شخصیات بری

احتساب عدالت نے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل نیکٹا کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ 

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق علی ناصر رضوی اور اختر عمر حیات لایکا کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا تاہم انہیں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے۔