2020 خودکش حملہ فری سال قرار، سی ٹی ڈی کی پراگریس رپورٹ جاری

سی ٹی ڈی پنجاب نے سال 2020 کی پراگریس رپورٹ جاری کردی جس میں سال 2020 کو خودکش حملہ فری سال قراردیاگیا

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں کوئی بھی خودکش حملہ نہیں ہوا،راولپنڈی میں آئی ای ڈی ڈیوائس کے 4 دھماکے ہوئے جبکہ کالعدم تنظیم کے 50 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 1173 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ،راولپنڈی آپریشنز میں 157 دہشتگرد گرفتار ہوئے ،اس کے علاوہ ٹیررفنانسنگ کے الزامات پر40 مقدمات درج ہوئے،پنجاب میں 65 ٹیرر فنانسر گرفتار کئے گئے ،گرفتار دہشتگردوں نے 24 دہشتگرد حملوں کومنصوبہ بنایاتھا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیاپر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 155 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ 9 ہزارسوشل میڈیا سائٹس کو بلاک کیاگیا،اس کے علاوہ سال 2020 پنجاب میں فرقہ واریت کاکوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

Leave a Reply