ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ مولانا فضل الرحمان بھی تڑپ اٹھیں

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنے والا ٹولہ لانگ مارچ ،جلسوں اور  ریلیوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہا ہے،اسمبلی کو جعلی قرار دینے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) ضمنی الیکشن میں کود رہی ہے،پی ڈی ایم ملک کے اندر عدم استحکام کیلئے  سڑکوں پر نکلی ہے،پی ڈی ایم کا پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کا بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی ہے، مولانا کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ جاتی اُمرا  تک محدود ہوگا،  پاکستان کی عوام پی ڈی ایم کی آواز سننے کیلئے تیار نہیں،پیپلز پارٹی  کی حکومت گذشتہ پندرہ سال سے حکومت میں ہے لیکن یہ “مرسوں مرسوں ،استعفے نہ دے سوں” کا نعرہ لگا رہے ہیں،نواز شریف جب خود  حکومت میں تھے تو  وہ بلوچستان کیلئے ٹس سے مس نہیں ہوئے، مریم ساؤتھ پنجاب کس منہ سے گئیں ہیں؟ماضی میں ان علاقوں کو بری طرح نظر انداز کیا لیکن اب پنجاب بھر میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی فلم سیاسی سینما میں چلنے سے قبل فلاپ ہوگئی ہے،عوام کا استحصال کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں گے اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم سربراہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنے روزگار اور کاروبار عوام کے سامنے لائیں، مولانا کی نگاہ اسلام پر ہونی چائیے نہ کہ اسلام آباد پر مولانا کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔

Leave a Reply