پولیس کے وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا میاں بیوی کو مہنگا پڑ

اولپنڈی میں پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناکر  ٹک ٹاک پر شیئر کرنا میاں بیوی کو مہنگا پڑگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اور محمد بلال ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پرشیئر کرتے تھے، انیزہ گوہر خود کو اڈیالہ جیل کی اہلکار ظاہر کرتی تھی، ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کو  ڈی ایس پی سٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تاج کمپنی کے قریب سے گرفتار کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Leave a Reply