پنجاب میں کورونا کی صورتحال ،ساڑھے پندرہ ہزار ٹیسٹوں میں کتنے کیسز مثبت نکلے ؟ پریشان کن تفصیلات آگئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار341سے بڑھ گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ پندرہ ہزار پانچ سو بیاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ایک روز میں کورونا کے سات سو   تنتیس مثبت کیسز  سامنے آئے جبکہ کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تنتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار ایک سو تیرہ ہوگئی جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار پچاسی سے بڑھ گئی ہے، پنجاب میں چوبیس لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو بانوے سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،کورونا کے مستقل خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے،ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے ، 2021ء کورونا کے خاتمے اور خوش خبریوں کا سال ثابت ہو گا۔

Leave a Reply