پاکستانی ڈاکٹرنے 6لاکھ ڈالرز کےبل معاف کردیے

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نے کرسمس کے موقع پر بطور تحفہ 6لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد کے بل معاف کردیے۔
امریکی میگزین نیوز ویک کے مطابق ڈاکٹرعمرعتیق نے 200کینسر مریضوں کے 6لاکھ 50ہزار ڈالر کے بل معاف کردیے۔ پاکستانی ڈاکٹر نے امریکی ریاست آرکنساس میں کینسر سنٹر بنایا تھا جہاں یہ تمام مریض زیرعلاج رہے ہیں۔
ڈاکٹر عمرعتیق نے کرسمس کے موقع پر اپنے کینسر کے مریضوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے لکھا کہ ان کے علاج کے بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے مریضوں کو لکھے گئے پیغام میں مزید کہا کہ ’آرکنساس کینسر کلینک کو آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ کلینک نے مریضوں کے بقایات جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
ڈاکٹر عمرعتیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہیلتھ انشورنس کے تحت مریضوں کے بیشتر اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، تاہم بقایا رقم بھی مریض کے لیے ادا کرنا مشکل بوسکتا ہے۔

Leave a Reply