’ والد کو فوت ہوئے ایک ہفتہ نہیں ہوا اور آپ کو اپنے ڈراموں کی پڑی ہے‘ تنقید کرنے والی خاتون کو سارہ خان کادلچسپ جواب

 پاکستانی اداکارہ سارہ خان اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب انہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ ان کے مداح اس بات پر رنجیدہ ہیں کہ اداکارہ کے والد کا ابھی صرف ایک ہفتے پہلے ہی انتقال ہوا ہے۔ سارہ خان نے مداحوں سے سوال پوچھا ہے کہ اگر وہ ایک مہینے بعد پوسٹ کرتیں تو کیا ان کا غم کم ہوجاتا؟

سارہ خان نے اپنی تصویر پوسٹ کی تو حبہ نور نامی ایک صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ’آپ کو موسیٰ اور زہرہ کی پڑی ہے لیکن آپ کے والد کا کیا؟ ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے ان کو گئے اور آپ ڈراموں کے بارے میں پوسٹنگ کر رہی ہیں؟ اوہ خدایا، کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔‘

سارہ خان اور حبہ نور کا یہ مکالمہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا لیکن بعد یہ کمنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا جس کے بعد بعض صارفین یہ کمنٹ ڈھونڈتے نظر آئے

Leave a Reply