مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،11 افرادجاں بحق،متعددزخمی

کوئٹہ مچھ کے علاقے گیشتری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کانکنوں کی تعداد11 ہو گئی ۔

مقامی میڈیا کے مطابق گیشتری کے علاقے میں نامعلوم افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے قریبی پہاڑ پر لے گئے اور فائرنگ کردی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ آٹھ افراد راستے میں دم توڑ گئے اور تین ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Leave a Reply