مریم چاند پر تھوکنے کی کوشش کررہی ہیں، مولانا کوکشمیر پر بات کرتے ہوئےشرم نہیں آتی؟ فردوس عاشق پی ڈی ایم رہنماؤں پر برس پڑیں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم رہنماؤں کی تقاریرپرردعمل دیتےہوئے کہا کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا کر سیاست کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں، بہاولپور کے عوام ن لیگ سے حساب مانگ رہے ہیں، بہاولپورنےبھی وہی فیصلہ دیاجو لاہور دے چکا ہے۔ سرٹیفائیڈ جعلساز اب وزیراعظم اور اسمبلیوں کوجعلی کہہ رہے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مریم نوازدعوےنہ کریں اب استعفوں پرعمل کریں،مریم نوازکےرانا ثنا اللہ کی تعریف پرحاضرین گتھم گتھاہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر پر بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، انہوں نے مذہب کارڈ استعمال کرنے کی مذموم حرکت کی، مدارس کے طلبا کو حکومت کے خلاف مشتعل کیا گیا۔ مدارس کےطلباکوسیاسی مقاصد کے لیےاستعمال کرنا غداری ہے، مولانا نے نےمدارس کےطلبالاکرسیاسی اسپاٹ فکسنگ کی اور یہ مدرسے کے بچوں کی طاقت کو استعمال کر کے جمہوریت سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply