مریم نواز کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں؟سینیٹر شبلی فراز نے شریف خاندان پر سنگین الزام عائد کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے کہا ہے کہ  مریم نواز کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں؟جاتی  امراء  روڈ کی بار بار کارپٹنگ ہوتی رہی اور جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوڈارو کا نقشہ پیش کرتی  رہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کی ریلی سے  مریم نواز شریف کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات  سینیٹرشبلی فراز نے  شریف خاندان پر کڑی تنقید کی  اور کہا کہ افسوس  مریم نواز بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے یہ بھول گئیں کہ اس شاہی خاندان نے لاہور کو بنانےاور سنوارنے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا، جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم،صحت اور روشنی کو ترستے رہے جبکہ انکے سارے وسائل لاہورپرخرچ کردئیے گئے،جنوبی پنجاب کے کاشتکار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں،مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں انہیں بھوکے مرنے پہ مجبور کیا،گنےکےکاشتکار اپنی فصلیں ٹرالیوں پہ لیے حکومتی پالیسیوں کو کوستے رہے،مسلم لیگ نےاپنے دور اقتدار میں جنوبی پنجاب کی نفرت میں کپاس کے کاشتکاروں کی زندگیاں تباہ کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فصل کی بیجوں سے لیکر پیسٹی سائیڈ کی فراہمی روک کے اس شاہی ٹولے نے کسانوں کو بھوکے مرنے پہ مجبور کیا،  جاتی  امراء کے روڈ کی بار بار کارپٹنگ ہوتی رہی اور جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوڈارو کا نقشہ پیش کرتی ہیں،مریم نواز کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیںَ؟ حکومت جنوبی پنجاب کےعوام سےاپناوعدہ نبھارہی ہے،پہلی بارتخت لاہور کے بجائے  جنوبی  پنجاب کے ایک دور افتادہ علاقے سے وزیراعلی منتخب کیا گیا، علیحدہ سیکریٹریٹ قائم کیا گیا، آج جنوبی پنجاب میں یکساں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام مطمئن ہیں یہی خوف ہے اقتدار سے عدلیہ اور اپنی کرتوتوں کی وجہ سے نکالے گئے کرپٹ خاندان کی نیندیں اڑا رہا ہے۔

Leave a Reply