لاہور میں گاڑیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ،یہ کام کس طرح کیا جارہا ہے؟

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد میں گاڑیوں کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،جہاں مختلف شہروں سے گاڑیاں لاکر گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی کرکے فروخت کی جارہی ہیں، شہری گھروں کے باہر اور مین بلیوارڈ کی آف روڈز پر گاڑیوں کی خرید وفروخت میں مصروف ہیں۔

نجی ن نیوز چینل سٹی 42کے مطابق کارڈیلر ایسوسی ایشن اس صورتحال سے بہت پریشان ہے اور انہوں نے گاڑیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی خریدوفروخت سے جعلی کاغذات اور جعلی کرنسی کی شکایات بڑھ رہی ہیںکیونکہ دوسرے شہروں سے آنیوالے شہری غیر قانونی طور پر گاڑیاں فروخت کرتے ہیں۔

Leave a Reply