سندھ میں کورونا کے وار جاری، مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کےباعث 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3600 سے بڑھ گئی ہے۔صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 18 ہزار 597 ہو گئی ہے جن میں سے 704 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 74 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 791 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 925 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 35 ہزار 663 زیرعلاج ہیں۔

Leave a Reply