” زرداری سب پر بھاری نکلے ، نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں ، پیسہ پھینک تماشہ دیکھ “

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ   آصف زرداری نے (ن) لیگ کی   سیاست کو بینظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا،نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ، ان کی ملی بھگت سے محمد علی درانی، شہباز شریف اور مولانا کو ملے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نوازشریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کے لیے مولانا کوپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا سربراہ بنایالیکن زرداری سب پر بھاری نکلے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ ضیا الحق کی برسی سے مسلم لیگ ن کی سیاست شروع ہوئی اور زرداری نے اسے بینظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا، زرداری نے اپنا ویٹو کا حق پی ڈی ایم سے منوالیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اجلاس میں پی پی سی ای سی کے فیصلے تسلیم کرلیے گئے، پی ڈی ایم اجلاس میں استعفے ہوں یا سینیٹ الیکشن تمام فیصلے ویٹو ہوگئے، زرداری اور بلاول نے پی ڈی ایم کے تمام فیصلے ویٹو کردئیے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت میں کانٹ چھانٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس کا پہلا نشانہ فضل الرحمان بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔

Leave a Reply