خاتون نے بچے سمیت چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی، علاقہ مکینوں کی حاضر دماغی سے دونوں محفوظ رہے

 کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، علاقہ مکینوں کی حاضر دماغی سے ماں اور بچہ دونوں محفوظ رہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گیلانی سٹیشن کے قریب پلازہ میں رہائش پذیر خاتون خودکشی کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹی منزل پر چڑھ گئیں، علاقہ مکینوں نے کافی دیر خاتون کو سمجھایا تاہم انہوں نے کسی کی بات نہ مانی, خاتون سے مذاکرات کے دوران علاقہ مکینوں نے سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھائے گئے کپڑوں کو جوڑ کر ایک جھولی بنائی اور زمین پر گدے رکھ دیئے۔

پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی مریم نامی بیوہ خاتون کرائے کے گھر میں رہتی ہیں۔ خاتون کو نشے کی عادت چھڑانے کے لیے کمرے میں بند کیا گیا تھا۔

Leave a Reply