بہاولپور میں ریلی کی اجازت نہ ملنےپر ن لیگ ڈٹ گئی ،مریم اورنگزیب نے بڑا اعلان کردیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہاولپور میں ریلی کی اجازت نہ ملنے اور سیکیورٹی تھریٹ کے باوجود مسلم لیگ ن بھی ڈٹ گئی ،ہر صورت ریلی نکالی جائے گی اور قیادت مریم نواز ہی کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نوازشریف کل بہاولپور میں پی ڈیم ریلی کی میزبانی کریں گی،ریلی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کےسربراہ مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین بھی شریک ہوں گے۔مریم اورنگزیب نےکہاکہ ریلی کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ (ن) کررہی ہے،ریلی میکڈونلڈ چوک سےدوپہر ایک بجے شرو ع ہوگی اور ڈیرہ اقبال چن نڑ صاحب سےہوتی ہوئی  لاری اڈہ چوک آئے گی،ریلی ماڈل ٹاؤن بی اینڈ سی سے ہوتی ہوئی سرایئکی چوک میں اختتام پزیر ہوگی،پی ڈی ایم قائدین سرائیکی چوک پرعوام سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز شریف ریلی میں شرکت کے لیے سینیٹرپرویز رشید، مریم اورنگزیب اور کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ بہاولپور پہنچ گئی ہیں جبکہدوسری طرف  ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کے منتظمین کو خط میں بتایا ہے کہ ریلی کی اجازت دینے سے دہشت گردی اور کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہےجسکی وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے۔

Leave a Reply