بہاولپور میں بااثر افراد کی اہلخانہ کے سامنے بچی سے اجتماعی زیادتی، بھائی پر بھی بدترین تشدد

حاصل پور میں بااثر افراد نے مل کر گھر والوں کے سامنے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مزاحمت کرنے پر بھائی پر بھی بدترین تشدد کیا

نجی ٹی وی سٹی 42 نیوز کے مطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں اہلخانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،جس کے نتیجےمیں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا۔ متاثرہ بچی کو میڈیکل اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

 متاثرہ لڑکی کے بھائی کے مطابق ملزمان گھر میں گھس آئے، اہلخانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر میرے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اورمتاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی، خدشہ ہے ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھناؤنا اقدام کیا ہے۔ اجتماعی زیادتی کےواقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

Leave a Reply