“بلاول وہ راکٹ ہے جو لانچنگ پیڈ پر ہی پھٹ جاتا ہے” ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل ‎نے کہا ہے کہ  بلاول بھٹو وہ راکٹ ہیں جو لانچنگ پیڈ پر ہی پھٹ جاتے ہیں، وہ سیاسی طور پر انفیکٹڈ اور سلیکٹڈ ہیں جوایک پرچی پر پارٹی کے چیئرمین بن گئے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج پھر وہی گردان گردائی، بلاول بھٹو عوام کو حقائق بتائیں سندھ میں 15 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور وہاں آج بھی 54 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور52 فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں گزشتہ سال ایک لاکھ 87 ہزار لوگوں کو پاگل کتوں نے کاٹا لیکن چند لوگوں کے سوا کسی کو ویکسین دستیاب نہ ہو سکی۔ 

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر سال سندھ میں 1500 بچے بھوک کی وجہ سے مر جاتے ہیں ۔ بلاول بھٹو اور زرداری نے بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر بھی سیاست کی۔ یہ نہ توخود اچھا کام کرتےہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ 

خیال رہے بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹھہ میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کہ وزیراعظم اب بھی کہتے ہیں وہ ٹریننگ پر ہیں، مسائل کا حل نہیں تو جان چھوڑ دیں، نالائق حکومت کی وجہ سے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا سازشیں کر رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم مستحکم ہے۔ عوامی مشکلات پربات کریں توحکومت این آراو کا رونا روتی ہے، عمران خان صرف اورصرف اپنی کرسی بچانا چاہتےہیں۔

Leave a Reply