اسامہ ستی کو انصاف ضرور ملے گا، وفاقی وزرا کی نوجوان کے اہلخانہ سے ملاقات، تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر زلفی بخاری جاں بحق نوجوان کے گھر پہنچ گئے،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی ہمراہ تھے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وفاقی وزرا نے اسامہ کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا اور اہلخانہ کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی،زلفی بخاری نے کہاکہ میں اورشہریاربھائی وزیراعظم کے حکم پر آپ کے پاس آئے ،اسامہ ستی کو انصاف ضرور ملے گا۔

زلفی بخاری نے ٹویٹر پر اسامہ ستی کے والد سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ تمام محکمے عوامی خدمت کیلئے ہیں اور یہ عوام کوجواب دہ ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز قابل قبول نہیں ہے، اسامہ کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کیلئے کاوشوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

Leave a Reply