‘آپ کی لیڈری تب چمکے گی جب پاکستان آئیں گے’ یاسمین راشد نے نوازشریف کو مشورہ دے دیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ان کی لیڈری تب چمکے گی جب وہ پاکستان آئیں گے۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ‘اختلافی نوٹ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف عدالت سے واپسی کا وعدہ کر کے گئے تھے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے ، انہوں نے لندن سے پرانی رپورٹس بھیجیں،   ڈاکٹرعدنان کوبھی نئی میڈیکل رپورٹس کے لیے رابطہ کیا لیکن فون کرنےکےبعدبھی نئی میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی،تینوں بار میڈیکل بورڈ نے کہا کہ رپورٹس نامکمل ہیں، حکومت نے ہمدردی کی بنا پر نوازشریف کو جانے دیا، اب عدالت نے بھی مفرور قراردے دیا ہے تو ہم مفرور شخص کے پاسپورٹ کی تجدید کیسے کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے پہلے میری پٹیشنز کا جواب دیں، مجھے پانچ دفعہ دھاندلی کر کے الیکشن ہرایا گیا۔ ہم نےتو چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی انہوں نے وہ بھی نہیں کھولے لیکن عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا کہ بتائیں کتنے اور کونسے حلقے کھولنے ہیں؟

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جلسوں کے بعد کیسز میں اضافہ ہوگا،آج پنجاب میں847 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں لاہورمیں سب سےزیادہ کیسزرپورٹ ہوئے۔ مجبوری کےباعث سکولوں اور کالجوں کو بند کیاگیا، ہماری کوشش ہےلوگوں کاروزگاربندنہ ہو اور وزیرتعلیم بھی چاہتےہیں کہ سکولز جلد کھولے جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ویکسین کے لیے دبئی کی کمپنی کے ساتھ بھی بات ہوئی، رواں سال 20 فیصد آبادی کے لیے ویکسین دستیاب ہوگی۔

Leave a Reply