آخری سانسیں لیتے شوہر کے لیے بیوی چائے لائی تو اس کے سر میں ہتھوڑی مار دی

شمالی آئرلینڈ میں کینسر سے مرتے ہوئے ایک آدمی نے اپنی بیوی پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر ڈالا۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں پیش آیا ہے جہاں 60سالہ جارج اینڈرسن نامی ملزم کا کینسر کا مرض آخری مرحلے کو پہنچ چکا تھا اور اسے اپنی موت کا یقین ہو چلا تھا۔ ایک روز اس کی بیوی اس کے لیے چائے لے کر آئی کہ اس نے چھری اور ہتھوڑی سے اس پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جارج نے خاتون کے جسم میں چھری سے کئی وار کیے اور ہتھوڑی سے اس کے سر پر چوٹیں لگائیں۔ پولیس نے جب ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے کہا کہ ”وہ میرے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی جس کی وجہ سے میں نے اس پر حملہ کیا۔ وہ بہت خوش قسمت ہے کہ زندہ بچ گئی۔“ پولیس کے مطابق ملزم کی طرف سے حملہ کیے جانے پر خاتون بھاگ کر گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور جب پولیس پہنچی تو ایک ہمسایہ اسے ابتدائی طبی امداد دے رہا تھا۔ ان کی شادی کو 35سال گزر چکے ہیں اور بظاہر خاتون کی بے وفائی کا الزام سراسر غلط نظر آتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

Leave a Reply