کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: تمام کھلاڑی جیت کیلیےپرامید ہیں، رضوان

ومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے ابھی سیریز ہاتھ سے نہیں نکلی ہے۔

 ہفتے کوکرائسٹ چرچ میں کپتان محمد رضوان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا موقع موجود ہے،تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں۔آخری ٹی20 جیتنے سے جو حوصلہ ملا تھا،اس کا ٹیسٹ میچ میں فائدہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی دونوں ٹی20 میچز ہارنے کے بعد ہم نے آخری میچ میں کامیابی حاصل کی تاہم ٹور کا آخری میچ ہمیشہ بہت اہم ہوتا ہے۔

وکٹ کیپرکپتان نے مزید کہا کہ بابراعظم ایک بہادر کھلاڑی ہیں،انہوں نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، بابراعظم کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں مکمل فٹنس کیلیے درکار ہے۔ وہ 100فیصد فٹ ہوئے بغیر ملک کی نمائندگی کا نہیں سوچ سکتے، بابراعظم جیسے ورلٖڈ کلاس کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے، بابراعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں واپس آئیں گے تو اچھا کمبی نیشن بنے گا، ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا ہوا ہے  اورابھی مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں

Leave a Reply