قاہرہ: سانپ مساج کا طریقہ مقبول ہونےلگا

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں صحت، فٹنس اور سکون کےلیے مساج سینٹر میں زندہ سانپوں سے مساج کیا جاتا ہے۔ مساج سےپہلے گاہکوں کی کمر پر تیل کی مالش کی جاتی ہے جس کے بعد طویل قامت سانپ اور28 مختلف اقسام کے سانپوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سانپ زہریلے نہیں ہوتے اور لوگ توانائی کی بحالی کے لیے 30 منٹ کا سیشن کرتے ہیں۔

مساج سینٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ سانپوں کے مساج کی بدولت ان کے کام میں انفرادیت آئی ہے۔ مساج کے لیے آنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے انھیں سکون ملتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سانپوں کےمساج سے پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں کمی جبکہ خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے۔مساج سینٹر میں اس نوعیت کے سیشن کے لیے 100 مصری پاؤنڈز یا تقریباً ساڑھے 6 ڈالرز کا خرچہ آتا ہے۔

Leave a Reply