’ہاں، 2020 تم مشکل تھے لیکن تم نے ہمیں کافی کچھ سکھایا‘ ثانیہ مرزا کا نئے سال کے موقع پر طویل پیغام

لاہور بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئے سال کے آغاز پر ایک طویل پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 2020ءمشکل تھا لیکن وہ ہمیں کافی کچھ سکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے بیتے برس کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہارکیا ایک طویل پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ بھارتی ٹینس سٹار اپنی طویل پوسٹ میں سال 2020سے مخاطب رہیں اور لکھا کہ ’تم ہمیں بہت کچھ سکھا گئے جن میں چھوٹی چھوٹی چیزوں، صحت، فیملی کیلئے شکرگزار ہونا شامل ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’2020 نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ سادگی کافی ہے، تم نے ہمیں ایسے لمحات میں خوشیوں کی تلاش سکھائی جب ہم بھول گئے تھے کہ ہمیں خوشی کی ضرورت ہے۔ ایک ایسے سال کہ جس میں بہت ساری مشکلات آئیں اس سب کے باوجود تم بہت خاص رہوگے کیونکہ ماں بننے کے بعد میں نے اپنا خواب دوبارہ پورا کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہاں، 2020 تم مشکل تھے یہاں تک کہ مشکل اوقات میں بھی تم نے ہمیں خوش رہنا سکھایا جب چیزیں بہت مشکل تھیں تم نے ہمیں لڑنا سکھایا۔ عالمی وباءکے باعث دنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن کے تناظر میں انہوں نے لکھا کہ ’تم نے ہمیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا سکھایا ، تم نے دنیا کو تمہارے خلاف لڑنے کیلئے متحد کیا جس کی دنیا کو ضرورت تھی۔‘ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اس سب کیلئے تمہارا شکریہ، ہرچیز یعنی کہ ہاں 2020ءتمہارے لئے بھی اللہ کا شکر ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں ثانیہ نے دنیا بھر میں موجود تمام چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد دی۔

Leave a Reply