پاکستان نے لندن میں نیب کو ہونے والا4.5ارب روپے کا جرمانہ ادا کردیا

لندن براڈ شیٹ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اثاثوں کی بازیابی کرنے والی  فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کو لندن ہائی کورٹ میں 4.5ارب روپے ادا کردئیے۔

تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو نے درجنوں پاکستانیوں کے مبینہ اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے براڈ شیٹ نامی برطانوی فرم کی خدمات حاصل کیں ۔ پرویز مشرف کی حکومت کے دوران براڈشیٹ کو برطانیہ اور امریکہ میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے رکھا گیا تھا جن میں جنرل ، سیاستدان ، تاجر  ،بے نظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور نوازشریف شامل ہیں۔سنہ 2018 میں نیب کو براڈ شیٹ سے معاہدہ ختم کرنے پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔نیب نے وزارت قانون کی ہدایت کے برعکس دوسال تک جرمانہ ادا نہ کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر دو سال میں سود بھی شامل ہو گیا۔اس کیس میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فریق بنا یا گیا تھا ۔سترہ دسمبر کو ہونے والی سماعت میں لندن ہائی کورٹ نے حکم دیا تھاکہ 30 دسمبر تک برطانوی فرم کو 4.5ارب روپے ادا کیے جائیں۔

Leave a Reply