مسلمانوں کیلئے خوشخبری،مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) مسجد نبوی کی چھت گزشتہ روز(جمعرات سے) نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے، اب فجر، مغرب اور عشاءکی نمازیں مسجد نبوی کے صحن کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔

ادارہ امور مسجد النبوی کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے صحن کی چھت نمازیوں کی تعداد کے پیش نظر کھولی گئی ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں اور مسجد میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا جائےگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مسجد کی چھت نمازیوں کے لیے بند کی گئی تھی۔

Leave a Reply