سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ” ریاچکروتی “ اب کیا کرنے جارہی ہیں ؟ بالی ووڈ کے مصنف نے ملاقات کے بعد حیران کن باتیں بتا دیں

ممبئی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی جلد بالی ووڈ فلموں میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار و مصنف رومی جعفری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی جلد بالی وڈ میں واپس آئیں گی۔رومی جعفری نے بتایا کہ ریا چکرورتی 2021 کے آغاز میں اپنے کام پر واپس لوٹ آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ریا چکرورتی سے ملاقات کی ہے اور وہ اب بے حد خاموش ہو گئی ہیں، انہوں نے زیادہ بات نہیں کی۔ 

خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بعد ازاں سشانت گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔سشانت کے گھر والوں نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سشانت سے پیسے کیلئے تعلقات قائم کیے، اسے نشے کا عادی بنایا ، اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا اور ایسے حالات کا شکار کردیا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بالی وڈ اداکار س±شانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو دینے کا حکم دیاتھا۔ریا چکرورتی سشانت کے والدین کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کرتی آئیں ہیں اور وہ خود وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے سشانت کی موت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

Leave a Reply