24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید55 اموات،2 ہزار155 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آبادعالمی وبا کورونا کے سبب پاکستان میں مزید55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 47 ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب اور اس کے بعد سندھ میں ہوئی ہیں ، 55 میں سے 26 افراد کی موت وینٹی لیٹر پر ہوئی۔ 46 افراد کا انتقال ہسپتالوں میں ہوا اور 9 افراد وائرس کے باعث گھروں میں دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 ہزار 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد4لاکھ 77 ہزار 240 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 30 ہزار 113 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور37ہزار80 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار520، خیبرپختونخواایک ہزار 627، اسلام ا?باد415، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار556، خیبر پختونخوا57 ہزار982، سندھ 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب ایک لاکھ 37 ہزار295، بلوچستان18 ہزار 118، آزاد کشمیر میں 8 ہزار241 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 852افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5 اعشاریہ92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13 اعشاریہ84 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح8 اعشاریہ 79 فیصد، سوات 7 اعشاریہ89 ، آزاد جموں کشمیر2 اعشاریہ14 ، بلوچستان4 اعشاریہ95 ،اسلام آباد3 اعشاریہ98 ، خیبرپختونخوا5 اعشاریہ87 ، پنجاب4 اعشاریہ44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ40 فیصد ہے۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply