2021 کی آمد پر پہلی پریشان کن خبر ملنے کا امکان ، فی لیٹرپٹرول کتنا مہنگا ہو سکتا ہے ؟ سمری بھجوا دی گئی

اسلام آباد حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کیلئے ایک اور مہنگائی کا ’تحفہ ‘ تیار کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر سے بڑھانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے ، نئے سال کی آمد کے موقع پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 96 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 12 پیسے فی الیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔یکم جنوری سے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کیے جانے کا امکان ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا ۔

Leave a Reply