”پاکستان کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ۔۔۔“ کین ولیم سن بھی قومی ٹیم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

لاہور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو آخری روز تک کھیلنے پر کریڈٹ جاتا ہے، گرین شرٹس نے اچھا میچ کھیلا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر کہا ہے کہ ہماری توجہ موجودہ وقت پر ہے اور ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔پاکستانی ٹیم اگرچہ میچ ہار گئی ہے مگر اس نے اچھا کھیلا اور آخری روز تک کھیلنے پر اسے کریڈٹ جاتا ہے۔ 

واضح رہے کہ ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101رنز سے شکست دیدی ہے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹسمینوں نے نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کے خلاف سخت مزاحمت کی تاہم فواد عالم اور محمد رضوان کے آﺅٹ ہوجانے کے بعد پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا۔

Leave a Reply