ن لیگ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں ؟ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ نے ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے اور حکومت کیلئے میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، بیشتر لیگی رہنماو¿ں کی جانب سے پیپلزپارٹی قیادت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن کے دوران میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شریک لیگی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے پارٹی قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر لیگی رہنماو¿ں نے حکومت مخالف اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں تضاد نظر آرہا ہے۔

Leave a Reply