معروف ماڈل کا آئندہ پلاسٹک سے بنی اشیاء نہ خریدنےکا اعلان

معروف امریکی ماڈل اور فیشن آئیکون کم کارڈیشین کی بہن ماڈل کورٹنی کارڈیشین نے کہا ہے کہ اب وہ مزید پلاسٹک نہیں خریدیں گی۔

 انسٹاگرام اسٹوری میں 41 سالہ ریئلیٹی اسٹار نے اپنے فریج کی تصویر پوسٹ کی ہے جو کہ مختلف قسم کی بوتلوں اور ڈبوں سے بھرا ہوا ہے۔

 کورٹنی کارڈیشین کا کہنا تھا کہ میں کوشش کررہی ہوں کہ پلاسٹک کے ڈبے اوربوتلیں نہ خریدوں، جو لوگ پلاسٹک کے متبادل اشیاء استعمال کرتے ہیں ان کا شکریہ،میں  اب مزید پلاسٹک نہیں خریدوں گی۔

انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو بھی تلقین کی ہے کہ وہ پلاسٹک سے بنی اشیاء مت خریدیں۔

Leave a Reply