معروف امریکی ماڈل جیجی حدید بھی شان مصالحہ کی فین نکلیں، تصویر شیئر کی تو پاکستانی اور بھارتیوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سپرماڈل جیجی حدید نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کچن کی الماری میں پڑے مصالحہ جات کے ڈبوں کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر پاکستانیوں اوربھارتیوں میں تنازعہ پیدا ہو گیا۔

ڈیلی ڈان کے مطابق جیجی حدید جو پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی شریک حیات ہیں۔ جیجی حدید نے جو تصویر پوسٹ کی اس میں مصالحے کے ڈبوں پر ان کے دیسی نام گرم مصالحہ، تندوری مصالحہ وغیرہ لکھے ہوتے ہیں۔ تصویر میں مصالحہ جات کے ایک پیکٹ کا کچھ حصہ بھی آتا ہے جسے دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ وہ ’شان مصالحہ‘ کا پیکٹ ہے اور یوں یہ عقدہ کھلا کہ گیگی حدید بھی شان مصالحہ کی مداح ہیں۔

اس انکشاف پر پاکستانیوں کی جیجی حدید کے متعلق پسندیدگی مزید بڑھ گئی تاہم بھارتیوں نے ان مصالحہ جات کو ہندوستانی مصالحہ جات قرار دینا شروع کردیا جس پر پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین میں ایک تنازعہ شروع ہو گیا۔ بھارتیوں کا کہنا ہے کہ گرم مصالحہ جات بنیادی طور پر بھارت کا خاصا ہیں اور جیجی حدید بھارتی مصالحہ جات کی مداح ہیں جبکہ پاکستانی ان کے اس دعوے کوغلط قرار دیتے ہوئے گیگی حدید کو پاکستانی مصالحہ جات کی مداح کہہ رہے ہیں۔

ایک لڑکی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ”اس پوسٹ کے نیچے بھارتی لوگ کیوں پاگل ہو رہے ہیں۔“

Leave a Reply