سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ڈھیر ہونے والے لیگی رہنما کا مریم نواز سے کیا رشتہ ہے ؟ نجی نیوز چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلا م آباد()سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے “ڈھیر “ہونے والے لیگی رکن قومی اسمبلی محمد سجاد اعوان مریم نواز کے قریبی عزیز نکلے۔

نجی ٹی وی چینل “سماء نیوز” کے مطابق ن لیگی رکن قومی اسمبلی  محمد سجاد اعوان مریم نواز کے شوہر  کیپٹن(ر)محمد صفدرکے بھائی ہیں اور اس لحاظ سے وہ رشتے میں مریم نواز شریف  کے جیٹھ ہیں۔واضح رہے کہ مانسہرہ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محمد سجاد اعوان نے پارٹی قیادت کو  اسمبلی کی رکنیت سے استعفی بھیجا تھا تاہم ان کی جانب سے واٹس ایپ کیا گیا استعفیٰ کسی نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا تھا ،استعفیٰ کی تصدیق کے لئے آج  جب اِن کو سپیکر آفس بلایا گیا تو وہ استعفی سے مکر گئے اورموقف اختیار کیا کہ استعفی سپیکر آفس کو نہیں بلکہ پارٹی قیادت کو بھجوایا تھا اس لئے اُن کا استعفی منظور نہ کیا جائے۔

Leave a Reply