بالی وڈ اداکارہ اروشی 15 منٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ اروشی رو تیلا نیو ائیر پارٹی میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔

اروشی روتیلا مس دیوا یونیورس 2015 رہی ہیں اور ساتھ ہی بھارتی فلم نگری میں بھی قدم رکھا ہے۔

اداکارہ نے 2013 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ان کی فلموں میں ’صنم رے‘، ’گریٹ گرینڈ مستی‘ اور ’ہیٹ اسٹوری 4‘ شامل ہیں۔

اروشی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں اور اب بھی فلم نگری میں مقام بنانے کی کوشش میں ہیں۔ 

اداکارہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سال نو کے تقریب میں شرکت کریں گی اور اس تقریب میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔

Leave a Reply