ایمریٹس ایئرلائن نے نیا طیارہ متعارف کروادیا، اکانومی کلاس کی نشستیں اتنی زبردست کہ آپ کا دل خوش ہوجائے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمریٹس ایئرلائنز کی طرف سے نیا طیارہ اے 380متعارف کروا دیا گیا ہے جس کی پریمیم اکانومی کلاس میں ایسے لگژری کیبن بنائے گئے ہیں کہ دیکھ کر دل خوش ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ’ایئربس‘ کی طرف سے یہ نیا طیارہ گزشتہ ہفتے ایمریٹس ایئرلائنز کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایمریٹس ایئربس سے مزیدپانچ اے 380طیارے خرید رہی ہے جو 2021اور 2022ءمیں ایمریٹس کے حوالے کیے جائیں گے۔ ایمریٹس ایئرلائنز اپنے فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کیبن کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے تاہم اس نئے طیارے کو دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ اب کمپنی اپنے اکانومی کلاس کے مسافروں کو بھی لگژری سہولیات دینا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے 380کی پریمیم اکانومی کلاس میں جو سیٹیں لگائی گئی ہیں وہ ایئرلائنز کے بوئنگ 777ایکس طیارے میں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ یہ طیارہ 2023ءمیں آپریشنل ہو گا۔

ایمریٹس ایئرلائن کے صدر ٹم کلارک کا کہنا تھا کہ ”ایمریٹس کا اے 380وہ طیارہ ہے جس کا ایک عرصے سے ہمارے کسٹمرز کو انتظار تھا۔ہم اپنے کسٹمرز کو ممکن حد تک بہتر سفری سہولت دینے کے عزم پر کاربند ہیں اور اس طیارے کا ایئرلائن کے بیڑے میں شامل ہونا ہمارے اسی وعدے کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے جو ہم نے اپنے کسٹمرز کے ساتھ کر رکھا ہے کہ ہمارے سفر کرتے ہوئے انہیں بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔“

Leave a Reply