وہ پیالہ جس کی قیمت 1 لاکھ روپے رکھی گئی، 29کروڑ روپے میں فروخت ہوگیا، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ میں ایک فیملی کے پاس کئی نسلوں سے موجود چینی گلدان اتنا مہنگا فروخت ہو گیا ہے کہ یہ فیملی بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس فیملی کے پاس یہ 20انچ اونچا گلدان گزشتہ 82سال سے موجود تھا۔ اس فیملی کے ایک بزرگ نے 1938ءمیں ایک بولی میں یہ گلدان انتہائی سستے داموں خریدا تھا۔ اس سے پہلے یہ گلدان کس کے پاس رہا، یہ کوئی نہیں جانتا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گلدان قدیم چینی بادشاہ یانگ ژینگ کی ملکیت تھا، جو چنگ سلطنت کا بادشاہ تھا اور 1722ءسے 1735ءتک اس نے حکومت کی تھی۔ گلدان کے ڈریگن کی شکل کے ہینڈل بنائے گئے تھے اور اس پریانگ ژینگ کا نام کندہ کیا گیا تھا۔ اس گلدان کی بولی صرف 450پاﺅنڈ (تقریباً 98ہزار روپے) سے شروع ہوئی جو بڑھتی بڑھتی 13لاکھ 62ہزار 906پاﺅنڈ(تقریباً 29کروڑ 68لاکھ روپے) تک پہنچ گئی۔آخری کامیاب بولی تائیوان سے ایک شخص نے فون پر دی۔ 

Leave a Reply